رمضان کیسے گذاریں Photo by: pexels.com جناب حضرت محمد مصطفیٰ نبی آخر زمان ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ قرآن کریم ہے جو کہ راہ ہدایت اور دنیا و آخرت کی بھلایوں کا سب سے بڑا خزانہ ہے۔ اس خزانے کو حاصل کرنے کیلئے اللہ رب کریم نے اُمت مسلمہ کو ماہ رمضان دیا ہے جس میں ہم دن کے 24 گھنٹے اور ہر ایک ایک لمحے میں جتنی نیکیاں کمانا چاہیں کما سکتے ہیں۔ الحمدللہ! ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلے گا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہم سے یہ برکتوں اور رحمتوں بھرا مہینہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ہمیں چاہیئے کہ اس مہینے میں جتنا ہوسکے اپنے آپ سے وہ وہ کام لیں جو کہ ہم دوسرے مہینوں میں کرنے سے سستی کا شکار ہوتے ہیں۔ میں آپکی خدمت میں کچھ چند مفید مشورے عرض کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت اپنے حبیب کریم ﷺ کے صدقے آپکے اور ہمارے درجے بلند عطا فرمائے۔ آمین پہلا کام: ہماری شروعات صبح سے ہوتی ہے اور رمضان میں دن کی شروعات سحری سے ہوتی ہے۔ آپ سحری بناتے ہیں تو آپ کو 3.50 پر اٹھنا لازم ہے اور اگر آپ سحری کھانے والوں میں سے ہیں تو بھی آپکو 3:50 پر ہی اٹھنا چاہیئے۔ اٹھنے کے بعد مسواک ی...