نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

صرف پانچ کام ہی کر لیتے!

محمد عمران جونیجو صرف پانچ کام ہی کر لیتے! سندھ میں زیادہ تر لوگ ووٹ اپنے بڑوں کہ کہنے پر ہی دیتے ہیں، پھر چاہے وہ بڑا زمیندار ہو یا جاگیردار، رئیس، وڈیرا، سیٹھ ہو یا اپنا دادا، غرضکہ چاچا اور بابا ہی کیوں نہ ہو۔ جب سے میں پیدا ہوا ہوں کم از کم میں تو یہی حشر دیکھتا ہوا آرہا ہوں اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ میں نے بھی پہلی بار اپنا ووٹ، اپنے بابا کے کہنے پرایسی پارٹی کو دیا تھا اور اب تک پچھتا رہا ہوں کہ مجھ سے ایسا سنگین ظلم کیسے ہوا۔ کیونکہ میں نے 18 سال کی عمر سے لے کر اس سال ہونے والے 36 سالوں میں صرف دو مرتبہ ہی ووٹ دیا ہے۔ مگر صاف صاف بتا رہا ہوں کہ اس بار بڑوں کی ایک بھی نہیں سُننی اور تو اور اپنی بھی نہیں سننی۔ ہاں سننی ہے تو ان معصوم بچوں کی آواز سننی ہے جو کڑی دھوپ کے سائے میں زمین پر بیٹھ کر صرف ایک استاد صاحب سے تعلیم حاصل کرتے ہیں! وہ بھی اُس اسکول میں جسے سرکاری اسکول کہا جاتا ہے۔ جن کو دیکھ کر میں سمجھتا ہوں ملک کے جیل بھی ان سے بہتر ہونگے۔ ہاں اس بار اب ان کی ہی سُننی ہے۔ یہ بے زبان معصوم اپنی آنکھوں سے ہزاروں سوال کرتے ہیں کہ آخر ہمارا قصور کیا ہے، کیا ہمار...