محمد عمران جونیجو بدین آج تعلیم میں کہاں کھڑا ہے! جی پی ایس گل محمد ملاح 1951 میں بنایا گیا صوبہ سندھ کی ساحلی پٹی پر بسنے والا ضلعہ بدین معدنیات سے مالا مال ہے۔ جس میں تیل، گیس، کوئلہ کی وافر مقدار موجود ہے۔ اگر آپ کہیں کہ یہ ضلعہ گیس اور تیل کی پیداوار میں ملک کو کندھا دیئے ہوئے ہے تو بھی یہ حقیقت ہی ہوگی۔ اگر دوسری چیزوں مسئلاَ دودھ کی پیداوار میں صوبے میں پہلے نمبر پر ہے، کپاس کی پیداوار میں صوبے میں چھوتے نمبر پر ہے، گنے کی پیداوار میں صوبے میں پانچویں نمبر پر ہے، چاول کی پیداوار میں پانچویں نمبر پر ہے، ٹماٹر کی پیداوار میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ الف اعلان کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی میدان میں بدین ملک کے 141 اضلاع میں سے 124 ویں نمبر پر جبکہ صوبے میں 23 اضلاع میں سے 21 ویں نمبر پر ہے۔ سب سے بڑی حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ بدین پی پی پی کا سیاسی گڑھ رہا ہے اور پی پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اپنا سیاسی کیریئر کا آغاز اسی ضلعے سے کیا تھا۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی دوسری پارٹی بدین سے بھاری اکثریت میں کامیاب ...