محمد عمران جونیجو گدھے کو پانی پلادو سائیں! صبح سویرے اٹھنا تو بہت مشکل ہے مگر صحت کیلئے مفید ہے۔ مگر کوئی آپ کو زبردستی نیند سے اٹھائے تو شادی سے پہلے سمجہیں آپ کی ماں اس کام کو بخوبی سرانجام دینے میں جستجو لگائے ہوئے ہے اور اگر شادی کے بعد کوئی یہ کام کرے تو پورے بھروسے کے ساتھ آنکھیں اوپر کرکے کہہ سکتے ہیں وہ محترمہ آپ کی بیگم صاحبہ ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے میں شادی شدہ دو بچوں کا بابا سائیں ہوں تو زیادہ آپ سمجھ ہی لیں ہم آپ کو بتانے سے قاصر ہیں جناب! آج اٹھے تو پتہ چلا کہ 8 مارچ ہے اور اس دن کو "عورتوں کاعالمی دن" کرکے منایا جاتا ہے۔ تو ہمیں صبح سویرے حکم ہوا کہ آپ انڈے، ڈبل روٹی، بسکٹ اور بچوں کے لیئے چیز لائیں اسکول کو دیر ہو رہی ہے۔ تو ہم حکم کے بندے فورا "جی جانے من" کہہ کر والٹ کو ہسرت بھری نظروں سے دیکھ کر کہ آج کے دن اس بیچارے کی خیر نہیں ہے اور نکل پڑے۔ جیسے ہی گھر سے نکل کر روڈ پر جانے لگا تو دہیمی سی اور غریبی سی آواز آئی "گدھے کو پانی پلادو سائیں"۔ میں نے دائیں بائیں دیکھا تو کوئی نہیں تھا۔ اور میں پھر چلنے ہی لگا...