محمد عمران جونیجو آپ تھرڈ کلاس ہو ! مجھے بچپن سے ادب سیکھنے، پڑہنے اور پڑہانے کا بڑا شوق رہا ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ تھی کے خاندان کو صحافت ورہاست میں ملی تھی۔ نیوز پیپر ایجنسی، پرنٹنگ پریس اور پریس کلب کے بانی خاندان میں میرا جنم ہوا۔ بچپن سے خواب تو ہر کوئی دیکھتا ہے اور میں نے بھی پہلا کام یہ ہی کیا کے خواب بڑے بڑے دیکھنے شروع کیئے۔ میں خواب دیکھتا گیا اور وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الحمداللہ پورے بھی ہوتے گئے۔ آپ زندگی میں جو کچھ بننا چاہتے ہیں وہ اگر آپ کو مل جائے تو پھر آپ کے پاس باقی کیا رہے گا جسے آپ کرنا چاہ رہے ہوں۔ بارویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کے بعد، میرا شوق تھا! یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں ماسٹرس کروں اور ماں باپ کی خواہش تھی میں ڈاکٹر بنوں۔ مگر میں تیسری کیٹیگری میں چلا گیا اور وہ تھا خاندانی کاروبار، جس میں 2000ء میں قدم رکھے اور 2015 ء تک فرائض انجام دیئے۔ مگر میں نے اپنے خواب کو مرنے نہیں دیا، اسی دوران میں نے بی اے، آرٹس، 2002ع میں پاس کیا اور بی اے، ماس کمیونیکیشن، 2015 ع میں پاس کیا۔ ان پندرہ سالوں میں انگریزی زبان کا جنون، جنون ہی ...