محمد عمران جونیجو ایک تصویر، ایک اسکول اور ایک استاد جی پی ایس ارجن کولھی کے بچے اسکول کے سامنے تقریب میں موجود ہیں۔ انسان لفظ کی معنی میری نظر میں "ایک دوسرے کی خدمت کرنا" ہے۔ انسان، انسان شاید بنتا ہی اسی وقت ہے جب وہ کسی کی مدد کرے اور اُسے خوشی ملے تو پھر جینے کا مقصد بھی سمجھ میں آجاتا ہے۔ معاشرے میں ہونے والی روز بروز زیادتیاں دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ ہم بھی کسی نہ کسی کی مدد کریں مگر پھر ذہن میں یہی سوال آتا ہے کہ "میں اکیلا کیا کر سکتا ہوں"۔ جی ہاں اگر آپ بھی کسی کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو میں آج آپ کو اپنی ایک سچی کہانی سناتا ہوں جس کو پڑھنے کے بعد میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ آج سے یہ کہنا پسند نہیں کریں گے کہ "میں اکیلا کیا کر سکتا ہوں"۔ دسمبر 2016 کا دن تھا میں آفس میں کام ختم کرکے اپنا Fb اکائونٹ دیکھ رہا تھا تو ایک تصویر پر میری نظریں رک گئیں جس کا عنوان تھا "ارجن کولھی اسکول کے بچے ننگے پاؤں اسمبلی کرتے ہوئے"۔ دسمبر اور جون کے مہینے بچوں کے پسندیدہ ہوتے ہیں اور ان میں چھٹیاں ہوتی ہیں کیونکہ ٹھنڈ اور گرمی بھی بہ...