نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ستمبر, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ماسی بجلی ہے!

  محمد عمران جونیجو ماسی بجلی ہے! ا نسان کی زندگی کا اصل مقصد جو کہ میری سمجھ میں یہ ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان کیلئے آسانی پیدا کرے اگر انسان یہ کام نہیں کر سکتا تو آپ اسے انسان نہیں بلکہ شیطان کہہ سکتے ہیں جس کا ہر وقت یہ ہی کام ہے کہ مشکلات کیسے پیدا کی جائیں۔ اس دور میں اگر دیکھا جائے تو ہمارے ملک کا ہر کونا کسی نہ کسی نعمت سے مالا مال ہے مگر ہم نے ان ساری نعمتوں کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے۔ ہماری حکومتوں سے گذشته ستر برسوں میں بنیادی ضرورتیں ہی پوری نہیں ہوتی تو ترقی کی راہ پر گامزن ہونا تو پته نہیں آنے والی کتنی نسلوں کے بعد ملے گا۔ ملک کا پہیه چلانے کیلئے اور ہمیں زندہ رکھنے کیلئے توانانی ایک ایسی نعمت ہے جو کہ ڈہونڈنے سے نہیں ملتی۔ مجھے تو عابدہ پروین کا یہ کلام بہت خوب لگتا ہے کہ "ڈہونڈو گے ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں، تاریخ ہے اپنی حسرت و غم ۔۔۔۔" یہ غزل اگر آپ سنیں گے تو آپکو توانائی چاہیئے اور ہم آپکو بدین سے ملواتے ہیں جہاں توانائی ڈہونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔ چلو جناب اترو آخری اسٹیشن آگیا!!! آخری اسٹیشن!!!! آخری اسٹیشن!!! میری جیسے ہی آنکھ کھلی تو کانوں...