بیٹا سولر ہے!؟ اللہ سائیں کا بڑا کرم ہے کہ میری شادی 2011 میں ہوگئی تھی ورنہ میرے کچھ کلاس فیلو ابھی تک کنوارے چل رہے ہیں کچھ تو ایسے بھی ہیں جو "اپلائیڈ فار رجسٹریشن" بھی نہیں ہوئے یعنی ابھی تک ان صاحبوں کی منگی بھی نہیں ہوئی۔ اب یہ راز کیا ہے وہ تو خدا ہی بہتر جانتا ہے اور وہ صاحبان جانتے ہیں جو ابھی تک اکیلے گھوم پھر رہے ہیں یا آزاد چل رہے ہیں۔ اور جن بیچاروں کی شادیاں اس سال کے بیچ میں ہونی تہیں یا آخر میں وہ تو بہت برے حال میں ہیں کیونکہ کرونا نے ساری دنیا کو صاف کر دیا ہے جس نے کرونا سے خوب مال کمایا ہے وہ تو کرونا کو دعائیں دیتے ہیں کہ یہ مزید دس سالوں تک اپنے پنجے جمائے رکھے اور جن کا کرونا کی وجہ سے بہت سارا نقصان ہوا ہے ان کے سامنے تو یہ بہت بڑی آفت ہے اور کنواروں کے سامنے تو یہ ایسا ہے جیسے اس وقت ہمارے ملک میں واپڈا کا حال ہے شاید ئی کوئی خوشنصیب ہوگا جو واپڈا کو بہت اچھے لفظوں میں یاد کرتا ہو، ورنہ 99.99 فیصد جو روزانہ کے بنیاد پر تعریفیں کرتے ہیں وہ آپ اور ہم سے ڈہکی چھپی نہیں ہیں۔ پہلے زمانے میں لوگ رشتہ لینے کے لیئے جاتے تھے تو لڑکی والے لڑکے کا سب سے پہ...