نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اکتوبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بارہ ربیع الاول آمد نبی آخرزمان حضرت محمد مصطفیٰﷺ

  بارہ ربیع الاول آمد نبی آخرزمان حضرت محمد مصطفیﷺ اللہ رب العزت نے اپنی تخلیقات میں سے جو قیمتی تخلیق بنائی ہیں اس میں سے سب سے اعلیٰ، شاندار، قیمتی اور بڑی عزت والی تخلیق جناب حضرت محمد ﷺ کی ذات گرامی ہے۔آپ ﷺ کی شان، میں ایک ناچیز کیا بیان کرسکتا ہوں۔ آپ ﷺ کی سیرت و صورت دیکھنی ہو تو آپ حضرات قرآن کا مطالعہ غور و فکر سے کریں۔ میں یہاں پر غور و فکر پر اس لیئے زور دے رہا ہوں کہ ہم قرآن تو پڑھتے ہیں مگر اس میں غور و فکر نہیں کرتے۔ ہاں اگر غور و فکر کر رہے ہوتے تو اس وقت مسلمانوں کی یہ پست حالت نہ ہوتی اور جس دن سے مسلمان نے قرآن میں غور و فکر کرنا شروع کر دیا اس دن مسلمان پستی سے نکلے گا اور غیر مسلم بھی مسلمان سے گھبرائے گا نہیں بھلے وہ اقلیت میں ہی کیوں نہ ہو۔ کیونکہ اسلام سلامتی اور انصاف کا درس دیتا ہے اور جہاں انصاف ہو وہاں لوگ ایک دوسرے سے ڈرتے نہیں ہیں بلکہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ میری ننھی سی تحقیق کے مطابق جہاں اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے شان کو بیان کیا ہے وہاں پر اپنے محبوب ﷺ کو ضرور ساتھ رکھا ہے۔ میں سب سے پہلے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ قرآن کی پہلی سورہ فاتحہ ک...