یوٹیوبرز بھیک نہ مانگو اللہ رب العزت نے اپنے حبیب کریم جناب حضرت محمد مصطفیٰ نبی آخر زمان ﷺ کی طفیل مجھ ناچیز کو بہت ساری نعمتوں سے مالا مال کیا ہے۔ جس میں سب سے بڑی دولت علم کی عطا فرمائی ہے اور میں اللہ سائیں کی بارگاھ الاھی میں سربسجود ہوکر اپنے رحمت اللعالمین ﷺ کی ذات اقدس کے واسطے دعاگو ہوں کہ اللہ سائیں مجھے جو بھی علم عطا فرمائیں اسے بانٹنے کی بھی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین! میں اپنےفارغ وقت میں کتابیں پڑھنا اور اپنے سوشل میڈیا کے اکائونٹس چیک کرتا رہتا ہوں ہاں اگر مزید وقت مل جائے تو یوٹیوب کھول لیتا ہوں کہ زمانہ کیا کر رہا ہے۔ جب میں یوٹیوب کھولتا ہوں تو اُس وقت کسی نہ کسی وڈیو کے ساتھ دوسری کوئی وڈیو منسلک ہوتی ہے اور جیسے ہی کھولا جاتا ہے تو یہ ذیل عالم ہوتا ہے ۔۔۔۔ "ہیلو دوستو! میں ہوں اے بی سی خان وڈیو کو آگے بڑہانے سے پہلے، میری آپ سے گذارش ہے کہ اگر آپ میرے چینل پر نئے ہیں تو برائے مہربانی کرکے اس چینل کو سبسکرائیب کریں اور بیل آئیکن کو پریس کریں تو ہماری ہر آنے والی وڈیو کا نوٹیفکیشن آپ کے پاس آجائیگا تو چلئے آگے بڑہتے ہیں۔" جیسے ہی یہ صاحب بولتے ہی...