مجھے اس دن کا انتظار تھا!

 مجھے اس دن کا انتظار تھا!

اللہ رب العزت نے اپنے پیارے حبیب کریم جناب حضرت محمد مصطفیٰ نبی آخر زمان ﷺ کے صدقے ہمیں یعنی مجھے، سندھو، سگندہ اور مھمیر کو بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے جس کا ہم اللہ سائیں کی بارگاھ الاھی میں سربسجود بے حد شکر گذار ہیں۔

ہم پُر امید ہیں کہ اللہ سائیں نے اپنے پیارے حبیب کریم ﷺ کے طفیل ہمیں اپنے شکر گذار بندوں میں شمار رکھا ہوگا اور ہم پناھ مانگتے ہیں ناشکروں سے اور ان کے شر سے اور اس بات سے بھی کہ ہم کبھی ناشکرے ہوں۔

آج کے دن میں 40 سال کا ہو گیا ہوں اور یہ 40 سال کیسے گذر گئے پتہ ہی نہیں۔ لگتا تو ایسے ہے جیسے کل آئے تھے اور آج 40 کے ہوگئے ہیں۔

اس دن کا مجھے بچپن سے انتظار تھا وہ اس لیئے کہ ہمارے پیاری نبی آقا رحمت العالمین ﷺ نے اپنا مشن نبووت 40 سال کی زندگی گذارنے کے بعد ہی کیا تھا۔ میری خواہش تھی کہ میں اپنی زندگی کے 40 سال کو بخوبی گذاروں اور یہ میری سنت نبوی ﷺ بھی پوری ہو اور الحمدللہ وہ بھی آج پوری ہوگئی ہے۔

میرے پاس نہ ہی آپکو کچھ دینے کیلئے ہے سوائے دعائوں کے اور نہ ہی میں کوئی ایسا بڑا آدمی بن گیا ہوں جس نے بہت سارے بڑے بڑے کام کیئے ہوں۔ مجھے نہ ایوارڈ لینے کا شوق ہے اور نہ ہی شہرت کی بھوک۔ بس جو گذری ہے وہ بڑی غافل زندگی گذری ہے میں نہ اپنے خاندان کیلئے کچھ کر سکا ہوں اور نہ ہی والدین کیلئے کچھ خدمت سرانجام دی ہیں۔

زندگی میں ابھی جو کچھ ملا ہے اللہ سائیں کا اس کیلئے بہت شکر گذار ہوں۔ چھوٹی سی خواہشیں ہیں وہ بھی انشاءاللہ پوری ہوجائیں گی۔

بس آپ سے یہ ہی التجا ہے کہ اپنے اور میرے حق میں دعا ضرور کریں کہ اللہ سائیں، آپ اور ہمیں اپنے پیاری نبی کریم ﷺ کے صدقے میں انسان بنائے رکھے اور انسانوں کی بھلائی کا شرف عطا فرمائے۔ آمین

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں