نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

یوٹیوبرز بھیک نہ مانگو

 یوٹیوبرز بھیک نہ مانگو

اللہ رب العزت نے اپنے حبیب کریم جناب حضرت محمد مصطفیٰ نبی آخر زمان ﷺ کی طفیل مجھ ناچیز کو بہت ساری نعمتوں سے مالا مال کیا ہے۔ جس میں سب سے بڑی دولت علم کی عطا فرمائی ہے اور میں اللہ سائیں کی بارگاھ الاھی میں سربسجود ہوکر اپنے رحمت اللعالمین ﷺ کی ذات اقدس کے واسطے دعاگو ہوں کہ اللہ سائیں مجھے جو بھی علم عطا فرمائیں اسے بانٹنے کی بھی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین!

میں اپنےفارغ وقت میں کتابیں پڑھنا اور اپنے سوشل میڈیا کے اکائونٹس چیک کرتا رہتا ہوں ہاں اگر مزید وقت مل جائے تو یوٹیوب کھول لیتا ہوں کہ زمانہ کیا کر رہا ہے۔ جب میں یوٹیوب کھولتا ہوں تو اُس وقت کسی نہ کسی وڈیو کے ساتھ دوسری کوئی وڈیو منسلک ہوتی ہے اور جیسے ہی کھولا جاتا ہے تو یہ ذیل عالم ہوتا ہے ۔۔۔۔

"ہیلو دوستو!

میں ہوں اے بی سی خان

وڈیو کو آگے بڑہانے سے پہلے، میری آپ سے گذارش ہے کہ اگر آپ میرے چینل پر نئے ہیں تو برائے مہربانی کرکے اس چینل کو سبسکرائیب کریں اور بیل آئیکن کو پریس کریں تو ہماری ہر آنے والی وڈیو کا نوٹیفکیشن آپ کے پاس آجائیگا تو چلئے آگے بڑہتے ہیں۔"

جیسے ہی یہ صاحب بولتے ہیں آگے بڑہتے ہیں تو میں بھی ان کو چھوڑ کر آگے بڑھ جاتا ہوں یعنی دوست کی وڈیو بند اور نئی وڈیو کی تلاش شروع۔

ارے بھئی جس بندے نے آتے ہی نہ سلام، نہ دعا کی بس میں تیرا مہمان ۔۔۔۔۔! یہاں تو آپ آتے ہی اپنا رونا رو دیتے ہیں یا بلکل ایسے ہی کہہ دیں کہ آپ آتے ہی بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں۔

میرے چینل کو سبسکرائیب کریں اور بیل آئیکن کو دبائیں۔ بھلا ہم کیوں آپکے چینل کو سبسکرائیب کریں اور بیل کو خوامخواہ شرمندہ کریں۔  

میرا آپ سے مؤدبانہ مشورا ہے کہ آپ اپنے آپ پر بھروسہ تو رکھیں کہ جو کچھ میں بنا رہا ہوں اس میں صداقت ہے۔ اور یہ نیت رکھیں کہ جناب اس وڈیو میں جو کچھ بھی مواد شامل ہے اس کا بڑا سبب میرے اور دوسروں کے علم میں اضافہ فرمانا ہے۔ تو اسکے بعد دیکھیں کہ آپکی وڈیو کیسے دھوم سے چلتی ہے۔

اور دوسرا مشورا یہ ہے کہ سبسکرائیبر اور بیل آئیکن پر صرف 10 فیصد دھیان دیں اور 90 فیصد دھیان اپنے مواد پر مرکوز فرمائیں۔ وہ اس لیئے کہ جب آپ کو سبسکرائیبر بڑھانے اور بیل آئیکن دبانے پر دھیاں کم ہوگا تو ظاھر ہے آپ مواد پر ہی پورا دھیان دیں گے۔

اور تیسرا مشورہ یہ ہے کہ جلدی کی شہرت میں نہ بہاگیں کیونکہ یہ جتنا جلدی اڑتی ہے اتنا ہی جلدی واپس بھی آجاتی ہے، تبھی تو کبھی کبھار بندے تھک ہار کر خودکشی کر لیتے ہیں۔

اپنے آپ پر قابو رکھیں، اپنے آپ پر رحم کیجئے اور ہم جیسوں پر بھی رحم فرمائیں کیونکہ زندگی کافی مختصر ہے اور کام بہت زیادہ کرنے ہیں اور اگر آپ جیسے یوٹیوب اور ایسی جگہوں پر صرف اپنے آپ کو چمکانے کیلئے کام کرتے رہیں گے تو صرف اپنے آپ تک ہی محدود رہیں گے۔ آج سے ذرہ سوچیں اور بھیک مانگنا بند کریں اور اللہ توکل پر اپنے بیڑے پار لگائیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وہ دودھ آپکا نہیں تھا

  وہ دودھ آپکا نہیں تھا ہم جس دودھ والے سے دودھ خریدتے ہیں وہ اصل میں دودھ والا نہیں ہے مگر حالات کی وجہ سے دودھ بیچ رہا ہے۔   اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپکی روزی کہیں نہ کہیں ضرور لکھی ہوئی ہے۔ ہاں اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپکو اپنی روزی کو حلال کرکے کمانا چاہتے ہیں یا حرام کماکر کھانا چاہتے ہیں۔   ہمارے دودھ والے کی تو کوئی بھی بکری، گائے اور نہ ہی بھینس اپنی ہے۔ اسکی اپنی ہے تو وہ صرف ایک عدد بائیک ہے جس پر یہ جناب مختلف چھوٹے دیہاتوں و جگہوں سے کیش رقم پر دودھ خرید کر شہر میں ادھار پر یا کیش رقم پر دودھ فروخت کرتا ہے۔   آپ اس کو اپنی زبان میں Affiliate Marketing بھی کہہ سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ اپنی کوئی انویسٹمنٹ کئے بغیر مختلف جگہوں سےدودھ لیتے ہیں اور اس پر اپنا منافعہ رکھ کر دودھ بیچ دیتا ہے یا بھیج دیتا ہے۔   ہم جو دودھ خریدتے ہیں وہ گائے کا دودھ ہوتا ہے۔ وہ اس لیئے کہ سب سے بہترین دودھ بکری کا ہے پھر گائے کا ہے پھر بھینس کا ہے۔   یہ تفریق صحت کے اصولوں کے تحت غذائی ماھرین نے بنائی ہے۔ بکری کا دودھ غذائی اعتبار سے بہت مفید ہے۔ ...

دکھائی قطرینہ بھیجی حکیماں

دکھائی قطرینہ بھیجی حکیماں اللہ تبارک و تعالیٰ نے دنیا گول بنائی ہے اور گول چیز میں گھومنے کی زیادہ صلاحیت موجود ہوتی ہے۔   آپ اگر کسی سے کوئی بھلائی کرتے ہیں تو اس کا صلا بھی آپ کو گھوم کر مل جاتا ہے۔ اور اگر آپ کسی سے کوئی برائی کرتے ہیں تو وہ بھی کہیں سے گھوم پھر کر آپ سے بدلہ لے لیتی ہے۔   آپ مانیں یا نہ مانیں مگر یہ سچ ہے کہ آپ کا دیا ہوا دھوکا کسی کے درد کا سبب بنتا ہے تو آپ کو بھی کسی نہ کسی سے دھوکہ ضرور ملتا ہے۔   میرا وطن، میرے وطن کے لوگ اور میرے وطن کا کاروبار منافقی، غیر ذمیداری، بداخلاقی اور بےایمانی سے عروج پر ہے۔   آپ جو چیز مارکیٹ میں خریدتے ہیں اس پر اگر چٹ Made in China لگی ھو تو آپ آسانی سے خرید لیتے ہیں۔   ہاں یہ الگ بات ہے کے میرے ملک میں چھوٹے اور بڑے ایسے بھی کارخانے ہیں جو کہ چیزیں بنارہے ہیں مگر بیچ رہے ہیں Mad in China کی چٹ لگا کر۔   کیونکہ ہمیں اپنوں پر اعتبار نہیں ہے اور نہیں تھا اور نہ جانے یہ اعتبار کب اور کیسے ہوگا؟   جی جناب! اگر وہ ہی چیز آپ Made in Japan خرید رہے ہیں تو آپ آنکھیں بند کر...

کون کہتا ہے آپ معذور ہیں؟

  کون کہتا ہے آپ معذور ہیں؟   آپ مانیں یا نا مانیں مگر یہ سچ ہے کہ آپ معذور نہیں ہیں۔ آپ تو صرف پولیو کی وجہ سے اپنی 2 ٹانگوں کا سہارا کہو بیٹھے ہیں۔ مگر آپ وہ ہمت والے انسان ہیں جن کی ٹانگیں کام نہیں کرتیں جن سے چل پھر نہیں سکتے۔ مگر آپ کے پاس دماغ اور دوسرے اعضاء تو صحیح سلامت ہیں۔ پھر اللہ رب کریم کا شکر ادا کریں اورآجائیں اس میدان میں جہاں پر آپ کو چلنے کے لئے ٹانگوں کا سہارا نہیں چاہئے۔ بلکہ آپ کو لگن، جستجو اور کچھ کر دکھانے کی آرزو ہو۔ بس اتنا سا کام ہے پھر دیکھیں آگے اور پیچھے ہوتا ہے کیا کیا؟؟؟ آپ کرسی پہ بیٹھتے ہیں اور وہیل چیئر پر چلتے ہیں اور پھر یہ کام آپ کے لئے ہی ہے۔ آپ نے گدھا تو دیکھا ہوگا، اگر نہیں دیکھا تو آج ہی جائیں کسی گدھے کو دیکھیں اور ایک لسٹ بنائیں کہ گدھے کے پاس کیا کیا نہیں ہے پھر بھی وہ گدھا ہے۔ ارے بھئی گدھے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ بڑا محنتی جانور ہے۔ مگر اس کی قدر نہیں کیونکہ یہ گدھا ہے۔ آپ انسان کو یہ کہتے ہوئے سنیں گے کہ میں گدھا تھوڑی ہوں کہ یہ کام کروں یا وہ کام کروں۔ ہاں جی تو آپ انسان ہیں اور انسان بننے کی کوشش کریں اسی میں ...