وضوخانے سے قرآن ملا اللہ رب العزت نے اپنے پیارے حبیب کریم جناب حضرت محمدﷺ کو رحمت اللعالمین بنایا ہے اور آپ ﷺ کو قرآن کے معجزے سے نوازا گیا ہے۔ میں بحیثیت مسلمان قرآن کو پڑھتا، سمجھتا اور اس میں غور و فکر کی پوری کوشش کرتا ہوں۔ یہ مقدس کتاب میری دنیاوی ہر موڑ پر رھنمائی اور مدد کرتی ہے اور آخرت میں بھی شفا کا باعث بنے گی۔ انشاءاللہ یہ دنیا کی واحد کتاب ہے جس سے ہر قوم، رنگ و نسل کا انسان فائدہ اٹھاتا ہے کوئی مانے یا نہ مانے یہ ایک الگ بات ہے۔ میں جو ابھی لکھنے جا رہا ہوں اس میں نہ میری کوئی لالچ شامل ہے اور نہ میں کسی کی ھمدردی میں گھسنا چاہتا ہوں بس جو کچھ حقیقت ہے وہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ یہ تقریبن کچھ مہینوں کی بات ہے کہ میں عشاء کی نماز کیلئے کسی دوسرے مسلک کی مسجد میں چلا گیا۔ ویسے تو میں مسلک میں نہیں پڑتا اور ایک خالص مسلمان ہوں مگر کیا کیجئے دل کو جو بہتر اور مطمئن کرے آپ وہاں ہی جائیں گے کیونکہ اسلام میں سختی نہیں ہے۔ اُس مسجد کے وضو خانے کی پانی بہنے والی نالی تھوڑی سے گہری ہے اور اس رات تھوڑا ہلکا سا اندھیرا بھی تھا۔ میں وضو خانے کی ایک سیمنٹ نما اسٹول پر بی...