نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مارچ, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

دودھ والا پانی

  دودھ والا پانی دودھ میں پانی ہوتا ہے، پانی میں دودھ ہوتا ہے یا بھینس جو پانی پیتی ہے اس وجہ سے دودھ میں پانی ہوتا ہے۔ پانی، پانی اور پانی مگر دودھ کہاں ہے جس کے پیسے دیئے جاتے ہیں۔ یقینن اوپر کی لائنیں پڑھ کر آپ کو یا تو چکر آرہے ہونگے یا تو آپ یہ کہہ رہے ہونگے گے پتہ نہیں جونیجو نے کیا لکھا ہے سمجھ میں نہیں آرہا۔ ہاں تو آپ کو کیسے سمجھ میں آئے گا۔ کمپیوٹر کی فیلڈ دنیا کی واحد فیلڈ ہے جس میں ہر ماہ تیزی سے تبدیلی ہو رہی ہے۔ میں نے اپنا پہلا کمپیوٹر 2007 میں پینٹیم فور 60 ہزار روپے میں خریدا تھا جس کے ساتھ ایک جی بی کی یو ایس بی 10 ہزار میں خریدی تھی۔ ہمارے ملک میں سب سے بڑی ترقی یافتہ فیلڈ ہے تو وہ دودھ پیدا کرنے والہ ہے۔ ہم تقریبن ہر 90 دن کے بعد دودھ والا تبدیل کرتے ہیں۔ پہلے مہینے دودھ خالص ملتا ہے دوسرے مہینے دودھ میں آدھا پانی آدھا دودھ ملتا ہے اور تیسرے مہینے پتہ ہی نہیں چلتا کے یہ دودھ ہے یا پانی کو سفید رنگ دیا گیا ہے۔ صرف ایک دودھ والے سے سارے گھر میں مسئلے پیدا ہوجاتے ہیں کیونکہ آپکی صبح دودھ کی تلاش میں سب سے پہلے ہوتی ہے۔ ہونا تو یہ ہی چاہیئے کہ ہم اپنی صبح ...