ایک سوراخ بیچ میں ضرور رکھیں عوام کے لئے سہولتیں پیدا کرنا حکومت کا کام ہے مگر حکومت کسی دوسرے کام میں گذشتہ 75 سالوں سے مشغول ہے۔ جب بھی حکومت کو فراغت حاصل ہوگی وہ بلکل عوام کی سہولت کے لئے سوچے گی اور اسکے بعد عمل درآمد بھی کروائے گی۔ تب تک آپ دل تھام کر بیٹھیں اور بڑے سکون سے انتظار فرمائیں۔ ہاں تو جناب سہولت کی بات نکلی ہے تو دور تک جائے تو بہتر ہے ورنہ کوئی فائدہ ہی نہیں ہے۔ اور ہمارا آج کا موضوع بھی یہ ہی ہے اور وہ ایک عوام کے لئے سہولت پیدا کرنا۔ یہ صرف حکومت کا کام ہی نہیں ہے بلکہ عوام کا کام بھی عوام کو سہولت فراھم کرنا ایک بنیادی حق ہے۔ ہاں یہ اوربات ہے کہ ہمارے ہاں بنیادی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ بنیادی حقوق کیا ہوتے ہیں، کیوں ہوتے ہیں اور کہاں ہوتے ہیں یہ اعتبار کریں ہمیں بھی پتہ نہیں ہے۔ آپ کو اگر معلوم ہو تو ہمیں ضرور آگاھ فرمائیے گا اور اگر آپ کو معلوم نہیں تو جب معلوم ہو تب معلومات دیجئےگا جس کا اجر آپکو ضرور ملے گا۔ آپ کا آنا یا جانا کسی نہ کسی جگہ پر ضرور ہوگا اور آپ کوچاہتے ہوئے یا نا چاہتے ہوئے بھی کسی نہ کسی رسیپشن پر ضرور کھڑا ہونا پڑے گ...