کیا آپ جانتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں؟
جی ہاں میں جانتا ہوں۔
آپ کیا جانتے ہیں؟
وہ ہی جو آپ جانتے ہیں۔
مگر آپ کیسے جانتے ہیں کہ جو میں جانتا ہوں؟
ہاں جی بلکل درست بات ہے، مگر میں جانتا ہوں۔
ہاں تو آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کیسے اور کیا جانتے ہیں؟
جی بلکل بتا سکتا ہوں کہ میں کیسے اور کیا جانتا ہوں۔
ہاں تو ارشاد فرمائیے؟
جی میں شاعر نہیں ہوں کہ ارشاد فرماؤں؟
وہ تو مجھے بھی پتہ ہے کہ آپ شاعر نہیں ہیں؟
ہاں یہ آپ کیسے جانتے ہیں کہ میں شاعر نہیں ہوں؟
ویسے ہی جیسے آپ جانتے ہیں جو میں جانتا ہوں۔
ہاں جی ہاں اب ہار مان گئے کہ آپ بھی جانتے ہیں جو میں
جانتا ہوں۔
مگر میں تو بہت
کچھ جانتا ہوں؟
ہاں تو میں بھی
بہت کچھ جانتا ہوں؟
چلیے یہ تو
بتائیں کہ آپ کس حد تک جانتے ہیں؟
میں اس حد تک
جانتا ہوں جس حد تک آپ جانتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے
کہ آپ کو ہرانا مشکل ہے؟
جی ہاں مشکل
نہیں ناممکن بھی ہے۔
یہ تو نہیں
ہوسکتا کہ ناممکن ہو؟ !!
چلیں ٹھیک ہے ناممکن نہیں مگر ہے تو سہی؟
اس کا مطلب ہے کہ آپ نہیں مانیں گے۔
نہیں جی میں ماننے کے لئے تیار ہوں، مگر مجھے اب یقین نہیں رہا ہے کہ آپ جو
کہیں گے وہ سچ ہوگا؟
اچھا تو اب سمجھ میں آیا کہ آپ کیا کیا جانتے ہیں؟
جی بلکل آپ بھی اب سمجھے ہیں کہ میں کیا کیا جانتا ہوں۔
آپ اپنا تعارف کرواسکتے ہیں؟
میرا بھی آپ سے یہ ہی سوال ہے کہ آپ اپنا تعارف تو کروائیں؟
اس بار آپ کو آگے بڑہنا ہوگا اور یہ بتانا ہوگا کہ آپ کون ہیں؟
میں تو ہر بار آگے بڑہتا ہوں مگر آپ نہیں بڑہتے ہیں۔
ہاں تو میں تیار ہوں۔
میں بھی تیار ہوں۔
میں انٹرنیٹ ہوں۔
اور میں ایک فری لانسر ہوں۔
تم صرف ایک ہی ہو؟
ہاں میں صرف ایک ہی ہوں؟
بھلا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ تم ایک ہو؟
آپ یقین کریں میں ایک ہی ہوں۔
نہیں جی میں بلکل یقین نہیں کرسکتا کہ تم ایک ہو۔ میں نے تو سنا ہے کہ تمہاری تعداد
اس ملک میں 5 لاکھ تک ہے!
ہاں جی اب میری سمجھ میں آیا، میں ان میں ایک ہوں۔
ہاں تو ایسے کہو نہ کہ تم ان میں سے ایک ہو۔
مگر اداس کیوں ہو؟
تمہاری وجہ سے ہوں؟
میری وجہ سے وہ کیسے؟
میری روزی روٹی تم پر چلتی ہے کیونکہ میں فری لانسر ہوں اور تم انٹرنیٹ ہو۔
میں تم پر ہی چلتا ہوں، تم چلتے ہو تو میں چلتا ہوں، میں چلتا ہوں تو میرے گھر کا
چھولا چلتا ہے اور میرے گھر کا چھولا چلتا ہے تو میرا گھر اور میرے گھر والے چلتے
ہیں۔ اور جب تم رکتے ہو تو ہم سارے رک جاتے ہیں۔ تم رکا نہ کرو ورنہ ہم رک جاتے
ہیں اورجب ہم رکتے ہیں تو سارا جہاں رک جاتا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں