کون کہتا ہے آپ معذور ہیں؟
آپ مانیں یا نا مانیں مگر یہ سچ ہے کہ آپ معذور نہیں ہیں۔
آپ تو صرف پولیو کی وجہ سے اپنی 2 ٹانگوں کا سہارا کہو بیٹھے ہیں۔ مگر آپ وہ ہمت
والے انسان ہیں جن کی ٹانگیں کام نہیں کرتیں جن سے چل پھر نہیں سکتے۔ مگر آپ کے
پاس دماغ اور دوسرے اعضاء تو صحیح سلامت ہیں۔
پھر اللہ رب کریم کا شکر ادا کریں اورآجائیں اس میدان میں
جہاں پر آپ کو چلنے کے لئے ٹانگوں کا سہارا نہیں چاہئے۔ بلکہ آپ کو لگن، جستجو اور
کچھ کر دکھانے کی آرزو ہو۔ بس اتنا سا کام ہے پھر دیکھیں آگے اور پیچھے ہوتا ہے
کیا کیا؟؟؟
آپ کرسی پہ بیٹھتے ہیں اور وہیل چیئر پر چلتے ہیں اور پھر
یہ کام آپ کے لئے ہی ہے۔ آپ نے گدھا تو دیکھا ہوگا، اگر نہیں دیکھا تو آج ہی جائیں
کسی گدھے کو دیکھیں اور ایک لسٹ بنائیں کہ گدھے کے پاس کیا کیا نہیں ہے پھر بھی وہ
گدھا ہے۔
ارے بھئی گدھے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ بڑا محنتی
جانور ہے۔ مگر اس کی قدر نہیں کیونکہ یہ گدھا ہے۔ آپ انسان کو یہ کہتے ہوئے سنیں
گے کہ میں گدھا تھوڑی ہوں کہ یہ کام کروں یا وہ کام کروں۔
ہاں جی تو آپ انسان ہیں اور انسان بننے کی کوشش کریں اسی
میں ہی آپ کی بھلائی ہے ورنہ آپکو بھی کوئی نہ کوئی گدھے کے لقب سے نواز دے گا۔ اگر
آپ اپنی ہمت سے اور لگن سے کوئی کام کریں گے تو انسان آپ کو شیر کہیں گے شیر۔
اب آپ شیر کی خوبیاں ڈہونڈنا شروع کردیں اور شیر بننا شروع
کریں۔ جب یہ کام کرلیں تو پھر آجائیں اصل کام پہ جو کہ آپ کو بننا ہے اور وہ ہے
فری لانسر۔ آپ فری لانسر بننے کی کوشش کریں اور فری ہوجائیں۔
آپ کو بچپن میں کسی کی غلطی کی وجہ سے یا قدرت کی منشا کی
وجہ سے پولیو جو کہ جان لیوا مرض تو نہیں پر مرض تو ہے۔ اس میں سے آزادی لینے کے
لئے اور اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے محنت مزدوری والا کام کرنا پڑے گا۔
آپ کسی کے سامنے جھکیں نہیں اور نہ ہی جھکنا چاہیے۔ آپ اگر
میٹرک تک یا انٹرمیڈیئٹ تک پڑھے لکھے ہیں آپ مرد ہیں یا عورت ہیں تو دل کے آنگن پر
خوشیاں اگانے کیلئے آپ کے لئے فری لانسنگ کا شعبہ ہی بہترین روزی روٹی اور جینے کی
آس و تمنا بن سکتا ہے۔
آپ کے پاس یقینن سمارٹ فون تو ہوگا ہی ہوگا۔ آپ اس فون سے
یوٹیوب بھی دیکھتے ہونگے تو سب سے پہلے یوٹیوب پر جائیں اور اپنی پسند کی وڈیوز
دیکھنا شروع کریں۔
اسکے بعد اپنے آپ پر دھیان دیں اور سوچیں کہ آپ کمپیوٹر کے
ذریعے یا سمارٹ فون کے ذریعے کون کون سے کام آسانی سے کر سکتے ہیں جو کہ آپکا شوق
بھی ہو اور روزی بھی بنے۔
شوق اس لئے کہ جب تک آپ میں شوق نہیں ہوگا وہ کام آپ ڈھنگ
سے نہیں کر پائیں گے۔ اورکوئی کام ڈھنگ سے نہیں کر پائیں گے
تو لوگ آپکو گدھا کہیں گے۔ اب آپ کو سمجھ میں آیا کہ میں آپ کو سب سے پہلے گدھے پر
ریسرچ کرنے کی دعوت کیوں پیش کر رہا ہوں۔
اس کام کو مزید احسن اور خوبصورت کرنے میں ایک عدد نوٹ بک
ڈائری خریدیں اور روزانہ کے معمولات درج کریں۔ بس اتنا سا کام ہے اور آپ صرف ایک
سال کے اندر اندر بہتر سے بہتر فری لانسر بن سکتے ہیں۔
اگر آپ میں ہمت ہے تو یوٹیوب، حالات اورلوگوں کے طعنے آپ کو
بہت کچھ سکھا دیں گے۔ بس ایک چیز یاد رکھیں اور کوشش کریں بددعا کسی کو نہیں دینی
اور بددعا کسی سے نہیں لینی۔
باقی مدد گار اللہ رب کریم کی ذات ہے، ہمت بندہ مدد خدا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں