واٹس ایپ آپکی پھچان ہے
میرے بابا سائیں ایک چھوٹے زمیندار اور اس کے
ساتھ ایک چھوٹے سیٹھ بھی ہیں۔
کہیے ماشاءاللہ!
یہ تقریبا 2003 کی بات ہے جب میں بدین سے
حیدرآباد کاروبار کے سلسلے میں ہفتے میں دو بار یا تین بار جایا کرتا تھا۔
جب سفر کیلئے روانہ ہوتا تو بابا کہتے تھے
"راستے میں دیکھتے ہوئے جانا کے بڑی نہروں میں پانی کتنا ہے اور واپسی میں
بتانا"۔
اس طرح میں پوری کوشش کرتا کہ وین میں شیشے کے
برابر والی سیٹ بک کرواؤں۔ جہاں سے نہروں میں گذرتے ہوئے پانی کی مقدار چیک کروں
کہ کونسی نہر کتنی بھری ہوئی جارہی ہے۔
اُس وقت میرے ذہن میں یہ سوال آتے تھے کہ میاں
میرے پاس کوئی ایسا موبائل ہو جس میں انٹرنیٹ لگا ہوا ہو اور میں لائیو وڈیو یا
وڈیو کال کرکے فورن اپنے بابا کو بتاؤں کہ آپ دیکھیں کہ پانی کی مقدار کیا ہے۔
اور اُس وقت وہ بھی خیال آتے تھے جن کو اُس وقت
دوستوں کے سامنے بیان کیا جاتا تھا تو وہ خوب مذاق اڑاتے تھے کیوں کہ ہمارے ہاں
صرف مذاق اڑانا ہی بہت بڑا کام ہے۔
مجھے اپنے آپ پر پکا یقین تھا کہ جس تیزی سے
دنیا ترقی کر رہی ہے وہ دن بھی دور نہیں کہ آپ لائیو وڈیو کالنگ کریں گے اور وہ سب
کچھ جو میرے ذہن میں تھا وہ آج آپ کے سامنے واٹس ایپ کی شکل میں موجود ہے۔
اس وقت آپ یہ مضمون پڑھ رہے ہیں یہ بھی
ٹیکنالاجی کا ایک نمونہ ہے جسے بلاگ کہتے ہیں اور یہ میری ایک ڈجیٹل دکان میں سے
ایک ہے۔
آئیں چلیں اور دیکھیں کہ آپ بھی واٹس ایپ سے
کیسے فائدہ حاصل کر رہے اور آپ کو کیسے فائدہ حاصل کرنا چاہیئے۔
·
آپ کا نام: واٹس ایپ پر آپ کو بہت سارے لوگوں کا
اپنا اصلی نام لکھا ہوا نہیں ملے گا۔ اس کی جگہ پر آپ کو تخلص لکھے ہوئے ملیں گے
اور تخلص بھی ایسے کے بندہ دنگ رہ جائے۔ آپ ببلو، پرنس، شھزادہ، آزاد پرندہ یہ اور
کوئی بھی ہیں وہ آپ ضرور ہیں مگر حقیقت کی دنیا میں یہ نام آپ کے نہیں ہیں۔ یہ
حرکت آپکی شخصیت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس لیئے آپ کا جو بھی اصلی نام
ہے وہ نام رکھیں۔
·
آپ کی تصویر: جب آپ سے کوئی بچپن کا دوست یا
جاننے والا کئی سالوں کے بعد ملتا ہے تو آپ اس سے بڑی گرم جوشی سے ملتے ہیں۔
ملاقات ختم ہونے کے بعد آپ فورن ایک دوسرے کو اپنا واٹس ایپ نمبر دیتے ہیں۔ آپ وہ
نمبر جیسی ہی موبائل میں سیو کرتے ہیں تو فوٹو کی جگہ آپ نہیں ہوتے۔ یہ تو آپ کے
بچے ہوتے ہیں یا پھول یا کوئی اور تصویر لگی ہوتی ہے۔ اس سے سب سے بڑا نقصان یہ
ہوتا ہے کہ آپ کے جاننے والے اور نہ جاننے والے آپکا نمبر استعمال کرتے وقت شک میں
مبتلا رہتے ہیں کہ بھئی بندہ یہ ہی ہے یہ شاہد کوئی اور ہے۔ ہاں اگر آپ عورت ہیں تو
آپ ماسک پہنے ہوئے ایک تصویر نکالیں اور اسے اینیمیٹڈ (کارٹون شکل میں) بنا دیں۔
·
آپ کا تعارف: آپ جو بھی ہیں یقین جانیں بڑے کمال
کے بندے ہیں کیونکہ آپکو رب کریم نے کسی مقصد کے لئے بنایا ہے اور وہ مقصد ڈھونڈنا
آپ کی زندگی کا اولین فرض ہے۔ آپ یہ تو ملازم ہیں یہ اپنا کاروبار کرتے ہیں بس ایک
کام کریں کہ اپنا کام پوری ذمیواری، نیک نیتی، ایمانداری اور وقت کی پابندی سے
کریں۔ واٹس ایپ پر چھوٹا سہ تعارف کا خانہ بنا ہوا ہے اس میں بھی اپنے آپ کو تعارف
کروائیں کہ آپ کیا ہیں اور کیا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپکی دکان ہے تو لکھیں
"عمران کلاتھ اسٹور" یہ آپ ملازم ہیں تو لکھیں "مینیجر الف ب
بینک"۔
·
آپ کا حصہ: آپ کو اگر کوئی واٹس ایپ پر صبح یہ
شام دعا بھیجتا ہے تو دل کا نشان دے کر اسکا شکریہ ادا کریں۔
·
آپ کی ذمیواری: لوگوں کی مصروفیات کو دیکھ کر واٹس
ایپ کال کی بجائے وائیس رکارڈ کردیں پھر جیسے ہی سامنے والے کو وقت ملے وہ آپ کو
اس وقت جواب دے۔ وائیس رکارڈ کرکے ایک بار ضرور چیک کریں کہ کہیں کوئی ایسہ لفظ تو
شامل نہیں جس سے سامنے والے کو تکلیف پہنچے۔
میں اور آپ مل کر ان باتوں کا خیال رکھیں تو
واٹس ایپ جو کہ موجودہ وقت کی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے اس سے بھرپور فائدہ
اٹھا اور دے سکتے ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں